پی بی 44کے مینڈیٹ کادفاع ہرصورت کرینگے‘ عطاء محمد بنگلزئی

February 28, 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ پی بی 44 کے عوام نے نیشنل پارٹی کو بھاری مینڈیٹ کرایا لیکن آر او مافیا نے بھاری رقوم کے بدلے لوگوں پر سمگلر مافیا کو مسلط کردیا جس کے خلاف ڈی آر او آفس کے سامنے عوامی مینڈیٹ کے دفاع کےلیے 17 روز تک سخت سردی میں دھرنادیاگیا جس سے واضح ہوچکاہے کہ عوام سیاسی شعورکے ساتھ اپنے حقوق کا دفاع بھی کرسکتی ہےانہوں نے کہاکہ چار جماعتی اتحاد کے کارکنوںکا بلند حوصلہ ‘استقامت اورجدوجہد قابل تحسین ہے فکر اورنظریات کے حامل تمام سیاسی کارکنوں کاقیمتی اثاثہ ہیں اوریہ بات کوئٹہ دھرنے میں ایک مرتبہ پھر ثابت کردی ہے نیشنل پارٹی عوام کو باور کراتی ہے کہ ان کے مینڈیٹ کے دفاع کےلیے آخری حد تک کردار ادا کرینگے اور عوام کے ووٹ کے تقدس کو بحال کی جدوجہد جاری رہے گی۔