پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو لکھے خط سے کوئی اثر نہیں پڑے گا، کاکڑ

February 29, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نگراں وزیراعظم، انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ بیرونی طاقتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا سیاسی بیانیہ ہے۔پی ٹیآئی کے آئی ایم ایف کو لکھے خط سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عدالتوں کی عزت اور ان کے سامنے سرنڈر کرنا چاہئے۔لاپتہ افراد کے معاملے کی وجہ شورش ہے، پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ داری ہے۔نگران حکومت میں انتخابات کرانے کے ساتھ ساتھ بڑا چیلنج معیشت کو بہتر کرنا تھا۔امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ6 ارب ڈالر کی بات چیت ہو۔اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے۔انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں۔ سرمایہ کاری اور دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت آئی ایم ایف سے جڑی ہے۔ان ہی سے جڑے اداروں کی مدد بھی چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا سیاسی بیانیہ ہے۔پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو لکھے خط سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عدالتوں کی عزت اور ان کے سامنے سرنڈر کرنا چاہئے۔لاپتہ افراد کے معاملے کی وجہ شورش ہے۔لاپتہ افراد کے اعداد و شمار غلط اور زیادہ بتائے جاتے ہیں۔