جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی پروگرام کو مکمل کیا جائے: تنظیم تاجران

February 29, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تنظیم تاجران پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر جعفر علی شاہ ، سٹی صدر خالد محمود قریشی اورصدر اندرون شہر الحاج بابر علی قریشی نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلی ٰ مریم نواز سے پنجاب کے عوام اور تاجروں کو بہت امیدیں ہیں، بالخصوص ملتان کے سنگین مسائل میں سرفہرست سیوریج نکاسی آب اور فراہمی آب ٹریفک کے اژدھام اور سیف سٹی پراجیکٹ کے نامکمل کیمروں کی تنصیب ہے جس کیلئے ہم وزیر اعلی ٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملتان کے ان مسائل کی طرف فوری توجہ دی جائے اور واسا کے بدحال، ناکام، شکستہ عارضی بنیادوں پرتنصیب کئے گئے پائپوں کی دوبارہ انجینئرنگ کرکے پورے شہر کے سیوریج کے پائپ لائنوں کو مربوط کیا جائے، شہر میں ٹریفک کا سنگین مسئلہ ہے جس کیلئے مستقبل اور دیرپا ٹریفک کا نظام قائم کیا جائے ،شہر میں جرائم خوفناک حد تک بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے تاجر اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جرائم کے خاتمےکیلئے جلد سیف سٹی پروگرام کو مکمل کیا جائے ۔اجلا س میں راؤ لیاقت ، جاوید اخترخان،مرزا نعیم، اسلم گنڈا پور، عبدالحمید جٹ، حاکم قریشی، ناصر محمود چوہان،رانا ہاشم علی، شہبازاختر، خواجہ انیس الرحمن، عبدالحمید جٹ، حافظ شہزاد،اکمل بلوچ، قیصر اقبال، چوہدری ارشاد،شیخ وسیم،اسلم صدیقی، مقبول قریشی،راؤ شانی، ندیم شیخ،عمران قیوم ودیگر شریک تھے۔