پاکستان میں 55 ملین افراد کی آنکھوں کا علاج کیا ہے، نصرت مرزا

March 01, 2024

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)گراہم لیٹن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ٹرسٹ کی سی او نصرت مرزا، معروف ایکٹر حمادملک ، شبانہ عزیز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراہم لیٹن ٹرسٹ کے زیر اہتمام 55ملین افراد کی آنکھوں کا علاج کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹرسٹ پاکستان میں ایک طویل عرصہ سے مستحق افراد کی آنکھوں کاعلاج کر رہاہے ، مذکورہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 24ہسپتال اور 55 کلینکس کامیابی کے ساتھ خدمت میں مشغول ہیں جب کہ رحیم یار خان میں اس ماہ ایک ہسپتال فعال ہو جائے گا ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، مختلف ٹرسٹ پاکستان کے مستحق افراد کے علاج معالجہ کیلئےگرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔تقریب کے شرکاء نے ٹرسٹ کی اپیل پر دل کھول کر عطیات دیئے ۔ گراہم لیٹن ٹرسٹ ایسی ہی تقریبات برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کررہا ہے ۔