پی ٹی اے کے چھاپے3550 پری ایکٹو سمز برآمد

March 01, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی زونل آفس راولپنڈی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تعاون سے حسن ابدال،واہ کینٹ اور راولپنڈی میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائزز اور ایک غیر قانونی سم رجسٹریشن فروش کیخلاف چھاپے مارے۔یہ چینلز سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائے گئے۔ چھاپے کے دوران 3550 پری ایکٹو سمز، 3 بی وی ایس ڈیوائسز، 748سلیکون کے بنے جعلی فنگر پرنٹس، 11 ہزار ڈیجیٹل فنگر پرنٹس اور ایک پرنٹر قبضے میں لے لیا گیا ۔ایف آئی اے کی ٹیم نے تین افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔