رمضان پیکیج ، ایک لاکھ65 ہزارمستحقین کو گھر پر راشن ملے گا

March 01, 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) رمضان راشن پروگرام کے تحت راولپنڈی میں ایک لاکھ64ہزار917مستحقین کو گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کیا جائے گا۔تقریبا اٹھارہ کلو کی پیکنگ میں دس کلو آٹا،دو دو کلو چاول،بیسن،گھی اور چینی شامل ہوگی۔ضلع راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رمیشا جاوید ٹرانسپورٹ اور راشن پیکنگ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو تقسیم کے عمل کے ذمہ دار ہوں گے۔تیاریوں اور افرادی قوت کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ رمیشا جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں ضلع راولپنڈی کے45میں سے29محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کے ایک لاکھ64ہزار917مستحقین کی نادرا تصدیق بھی کرائی جائے گی۔