فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ

March 01, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں 205مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔37 مریضوں کے شوگر ٹیسٹ بھی فری کئے گئے۔کیمپ کا افتتاح انچارج الخدمت ڈسکاؤنٹ ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن نعمان ظفر کے ہمراہ کیا۔جنرل سیکرٹری الخدمت محمد علی مختار اعوان اور انچارج کفالت یتامیٰ پروگرام تسکین سید بھی موجود تھے۔