شعیب اختر بیٹی کے باپ بن گئے

March 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر جمعے کو بیٹی کے باپ بن گئے، ان کے گھر پیدائش ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر شعیب اختر نے تصویر شیئر کی،انہوں نے لکھا کہمیکال اور مجدد کی اب ایک بہن ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے،شعیب اختر نے بیٹی کا نام نورے علی اختر لکھا اور بتایا کہ کیم مارچ جمعے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔