سرفراز بگٹی کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزدگی پیپلز پارٹی کا درست فیصلہ‘ یوسف بادینی

March 02, 2024

کوئٹہ(پ ر)سابق سینیٹر حاجی یوسف بادینی نے میر سرفراز بگٹی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی اور صوبے میں قیام امن کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرے گی کیونکہ ترقی امن سے وابستہ ہے پارٹی قیادت نے سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے نامزد کرکے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد بگٹی صوبے کے سلگتے مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے سرفراز بگٹی تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کے مسائل و مشکلات سے ہم بخوبی آگاہ ہیں عوام نے پیپلز پارٹی پر جو اعتماد کیا ہے پارٹی انہیں مایوس نہیں کرے گی۔