قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی الیکشن 2024 بارے فار ایور پینل کا ملتان میں اجلاس

March 03, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) قائداعظم یونیورسٹی اسلام ابادکی ایلومنائی کے الیکشن 2024 بارے فار ایور پینل کا اجلاس ملتان میں منعقد کیا گیا جس میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ایلومنائی کے انتخابات لڑنے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا اس موقع پر ایلومنائی صدارت کے امیدوار ریحان سعید خان نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کی بہتری طالب علموں کے لیے تعلیم و تحقیق میں معاونت فراہم کر سکے اور طلباء وطالبات کی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے ۔