عثمان خان نمائندگی کے اہل، پاکستان کیلئے کھیلیں گے، پی سی بی چیف

April 09, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان خان پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے، ان کی سلیکشن کا معاملہ زیر غور ہے۔غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 15 اپریل تک ہو جائے گا، اشتہار دیا ہوا ہے، 15 اپریل تک انٹرویوز کر کے ان کے ناموں کو فائنل کرلیا جائے گا ۔ وہ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، پہلے آئرلینڈ، انگلینڈ سے مقابلے پھر ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہیں ۔ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں سہہ فریقی سیریز بھی شیڈولڈ ہے، چیمپئنز ٹرافی اور سہہ فریقی سیریز کیلئے ٹیمیں پاکستان آئیں گی یاد رہے کہ چند روز قبل اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی کا سامنا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے، تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے۔