ریل مسافروں کو اپنا سامان چیک کرنے کا انتباہ

April 10, 2024

لوٹن( نمائندہ جنگ) برطانیہ بھر میں ریل مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے چیک کر لیں کیونکہ ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال کے دوسرے دن کے نتیجے میں زیادہ تر سروسز چھ بڑی لائنوں پر معطل ہو جائیں گی ڈرائیورز یونین اسلیف کی طرف سے صنعتی کارروائی کا مطلب یہ ہوگا کہ چلٹرن ریلوے، گریٹ ویسٹرن ریلوے ہیتھرو ایکسپریس، ایل این ای آر، ناردرن اور ٹرانسپینین ایکسپریس (ٹی پی ای) کیلئے کام کرنے والے عملے نے ہفتے کے روز 24گھنٹے کی ہڑتال کی یہ سروسز کوئی چیلٹرن، ناردرن یا ٹی پی ای پر نہیں ہوں گی ۔