عیدالفطر،ہزاروں بھکاری شہرمیں داخل، شہری پریشان

April 10, 2024

لاہور (خصوصی رپورٹر)شہر میں عیدالفظر کے موقع پر ہزاروں بھکاری شہر میں داخل ،عیدگاہیں ،مساجد ، مارکیٹس اور پارکوں سمیت گلی محلوں میں بھی پھیل گئے،جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعوؤں ،اقدامات کے باوجودٹریفک سگنلز پر گداگروں کی بھرمار ہے۔ جن میں معذور مرد و خواتین اور جعلی بیماربھی ہوتے ہیں ۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ بھکاریوں کی وجہ سےنہ صرف ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہوتاہے بلکہ ان میں بہروپیئے بھی ہو تے ہیں،جو وارداتیں کرجاتے ہیں، انتظامیہ کو سختی سے ایکشن لینا چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ کہتی ہے کہ گداگروں کو حوالات میں بند کرواتے ہیں لیکن ضمانت کروا کرپھر بھیک مانگنے لگ جاتے ہیں۔