دامن کوہ پر گنجائش سے زیادہ رش راستے عارضی بند کرنے کا فیصلہ

April 13, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقام دامن کوہ پر گنجائش سے زیادہ شہری پہنچ گئے جس پر صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے راستے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عید کے تیسرے روز شہریوں نے اسلام آباد کے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ لیک ویو پارک، فیصل مسجد، شکر پڑیاں اور دامن کوہ میں شہریوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ اس طرح مختلف تفریحی مقامات پر شہریوں کا بے پناہ رش ہو گیا۔ دامن کوہ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ شہریوں کی تعداد پہنچنے پر دامن کوہ جانے والے راستے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے انٹری عارضی طور پر بند کی۔