کوئٹہ : ٹریفک حادثے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے آٹھ ملازم زخمی

April 15, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے آٹھ ملازم زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن آٹھ ملازم گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے گاڑی میں اسپنی روڈ جا رہے تھے وہ جیسے ہی سی پیک روڈ پر پہنچنے تو ایک تیز رفتار گاڑی ان کی گاڑی کو ٹکر مارتےہوئے فرار ہو گئی جس کے نتیجے میں آٹھ ملازم زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتالپہنچایا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔