سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت، مفرور ملزم کا شناختی کارڈ نمبر اور ولدیت فراہم کرنے کا حکم

April 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت کیس میں مفرور ملزم کا شناختی کارڈ نمبر اور ولدیت 22 اپریل سے پہلے فراہم کرنے کا حکم دیدیا اور کہا کہ عدم فراہمی پر کے ایم سی ہیڈ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سائن بورڈ گرنے کا واقعہ اگست 2023 کو پیش آیا ، ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔