کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلین سیل میں عوامی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں، شکایات اور تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں سے فوری رابطہ کرکے عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلین سیل عوامی خدمت، فوری داد رسی اور مؤثر طرزِ حکمرانی کی ایک بہترین مثال بن چکا ہے۔