کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے دورے میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ریلوے کالونی میں واقع سٹی نالے کا معائنہ کیا،میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے ڈاؤن ٹاؤن کے قریب واقع یہ نالہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسی لیے مون سون سیزن سے قبل اسے مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے، نالوں کی صفائی کا یہ سلسلہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا ، بلدیہ عظمیٰ کراچی ضرورت پڑنے پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی ہرممکن معاونت کے لیے بھی تیار ہے۔