کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جولائی کے وسط تک 35 ملین گیلن یومیہ سیوریج ٹریٹ کرنے کے پلانٹ کو فعال کردیا جائے گا، انہوں نےسائٹ میں ٹی پی ون سیوریج ٹریٹمنٹ منصوبے کا دورہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی جدید سہولت کا قیام کراچی کے شہریوں اور صنعتوں کا دیرینہ خواب تھا ، منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اب ٹیسٹنگ کا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جدید سیوریج ٹریٹمنٹ فیسیلٹی کے فعال ہونے سے صنعتوں کو ٹریٹ کیا ہوا پانی فراہم کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹی پی ون منصوبہ کراچی میں ماحولیاتی تحفظ، پانی کے مؤثر استعمال اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔