کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا ہے کہ واٹر ٹینکرز کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی عملی اقدام کیا جا رہا ہے،نئے نرخ تجویز کرنے کے لیے نہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔