کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مچھر کالونی میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے گولی مار کر خود کشی کرلی ، متوفی نے خاتون سے ڈیڑھ ماہ قبل تیسری شادی کی تھی ، مقتول کے مجموعی طور پر 10بچے ہیں ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ جاوید ولد غلام بہادر کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی خاتون نے اپنا نام 25سالہ رابعہ بتایا ہے ، اسپتال میں پڑوسی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے مقتول کے سر میں ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا ۔