کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع پاکستان واٹر پمپ چورنگی یوکے اسکوائرکے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سندھ سالڈ ویسٹ کا ملازم 22 سالہ جاوید ولد خمیسہ ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان صبح صفائی کر رہا تھا۔