کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، قیادت خالد خان اور قاسم جمال نے کی ،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کی جائے، سیلف ایمپلائز کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں اور ای او بی آئی پینشن کو کم از کم تنخواہ کے برابر کیا جائے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پہلا اور آخری نہیں ہے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور حکومت کو بتائیں گے کہ ہم مزدوروں نے آپ کا بجٹ منظور نہیں کیا، جدوجہد جاری رکھیں گے۔