کراچی(اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر زیارت کے لئے جانے والے عقیدت مندوں پر کلفٹن دو تلوار کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں5افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کلفٹن 2تلوار ، ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رکشا پر فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں 21سالہ حافظ علی ولد محمد سلیم ،20سالہ سمامہ ولد اویس ،24سالہ حافظ محمد طلحہٰ ولد غلام مصطفیٰ ،32سالہ محسن رضا ولد سجاد احمد او ر 19سالہ مبشر زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ،تمام زخمی ہونے والے افراد پنجاب کے علاقے گجرانوالہ کے رہائشی ہیں اور دو روز قبل قافلے کے ہمراہ کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آئے تھے۔