آصفہ بھٹو کے انتخاب سےکارکنوں کو نیا حوصلہ ملا ہے، کرن بلوچ

April 17, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی،دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو کی صورت میں شہید بینظیر بھٹو کی جھلک نظر آتی ہے ، ان کے انتخاب سے جیالوں اور جیالیوں کو نیا حوصلہ ملا ہے،کرن بلوچ نے ایک بیان میں آصفہ بی بی کے انتخاب کوملکی وقار عوامی خواہشات و توقعات کیلئے قومی بریک تھرو قرار دیتے ہوئےکہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے،ملک پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیاچیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کارکنان متحد ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان کے عوام کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا، انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے سیاسی و قومی میدان میں آنے سے ملک میں مثبت تبدیلی کی لہر آئیگی اور پیپلز پارٹی کی قیادت قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔