مائیکرو فنانس بینکوں/ اداروں کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ انشورنس پالیسیاں فروخت

April 17, 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی ،رپورٹ میں بیمہ کے شعبے کے موجودہ منظر نامے اور وسیع مارکیٹ کا جائزہ فراہم کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق مائیکرو فنانس بینکوں/ اداروں کے ذریعے کل ایک کروڑ بیس لاکھ انشورنس پالیسیاں فروخت کی گئیں۔ ان میں سے، 89فیصد کریڈٹ لائف انشورنس ہیں، جو بنیادی کریڈٹ رسک کو کور کرنےکیلئے کی جاتی ہیں ۔ انشورنس کرنے والی 20 بیمہ کمپنیوں میں سے صرف چار کمپنیاں چھوٹی بیمہ مصنوعات کی ڈیجیٹل تقسیم کر رہی ہیں۔ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس عامر خان نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ملک میں بیمہ کی رسائی اور شمولیت کے فروغ اور بیمہ کنندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو بیمہ کی مصنوعات اور خدمات تیار کرنے میں معاونت کے حوالے سے انکلوسیو انشورنس کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور خاص توجہ کا مستحق ہے اور کمیشن کی ترجیح ہے،انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لئے بیمہ سروسز کی ڈیجیٹل تقسیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔