مستونگ‘ لاپتہ افراد کے لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا جاری

April 17, 2024

مستونگ(ایجنسیاں)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 4لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، سڑک بلاک ہونے سے سیکڑوںگاڑیاں پھنس گئیں‘ مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ شمس آباد کراس بلاک کی ہوئی ہے‘مسافروں کا کہنا ہے کہ عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹل بھی بند ہیں،کھانے پینے کی اشیا کیلئے پریشان ہیں۔دوسری جانب مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے،مظاہرین نے لاپتہ افراد کے منظرعام پر آجانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔