منشیات کے دو سمگلروں کو 23سال قید ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

April 17, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے دو سمگلروں کو مجموعی طور پر 23سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ سزا پانے والے ایک ملزم مراد خان کو رتہ امرال پولیس نے 4400گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو 14سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ دوسرے ملزم طیب عباس کو صدر بیرونی پولیس نے حراست میں لیکر ڈیڑھ کلو چرس برآمد کی تھی۔ عدالت نے اس ملزم کو 9 برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔