9 مئی کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

April 18, 2024

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے.

فیض آباد دھرنے کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی، حکومت کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کا پہلا جلسہ ناکام رہا، یہ آپس میں دست و گریباں ہیں، گوہر صاحب کی بات شیر افضل رد کر دیتے ہیں، تحریک انتشار کے اندر آپس میں پھوٹ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے آتے ہی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آ رہی ہیں، حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کو کچھ ہی عرصہ میں عالمی سطح پر پذیرائی ملی،سعودی وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنریز اور سیاحت سمیت بہت سے معاملات زیر بحث آئے.

چند دنوں میں سعودی عرب سے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئیگا اور معاہدوں پر دستخط میں پیشرفت ہوگی۔ سعودی عرب سے ایک نجی سیکٹر کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔