اسٹاک مارکیٹ، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ برقرار، 150 پوائنٹس کم

April 18, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ برقرار کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی،54.59 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 17ارب 5 کروڑ 19 لاکھ روپے کم ہو گئی، کاروباری حجم بھی 19.38 فیصد کم رہا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں فروخت کے دباو کی وجہ سے اتار چڑھاو کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی ،ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور 100انڈیکس میں 242 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارد کیا گیا لیکن پھر اچانک فروخت بڑھنے سے انڈیکس 446 پوائنٹس تک کم ہو گیا تاہم اس اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 150.34پوائنٹس کی کمی سے 70333.32 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔