فینسی نمبرپلیٹس ، کالے شیشوں پر 44 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

April 18, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ اس دوران 175رنگ برنگے شیشے اور 115 فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئیں ۔ 44 گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ۔