معمر ترین انگلش ٹیسٹ کرکٹر چل بسے

April 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ، سابق آئی سی سی میچ ریفری اور انگلش بورڈ کے سربراہ رامن سبا راؤ 92 برس کی عمر میں چل بسے ۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے رامن نے 13 ٹیسٹ میچز میں 46.85 کی اوسط سے تین سنچریوں سمیت 984 رنز بنائے۔ انہوں نے 160 انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں ۔