شہزاد پر تشدد کیا گیا‘ پولیس نے حادثہ قرار دیکر کیس بند کرنیکی کوشش کی‘ بھائی شیرباز

April 19, 2024

کراچی(مطلوب حسین / اسٹا ف رپورٹر)کورنگی کراسنگ نالے سے 10 اپریل کو ملنے والے گلگت بلتستان کے نوجوان شہزادخان کے بھائی شیرباز خان نے کہاہےکہ انکے بھائی کو فون کرکے گھر سے بلایا گیا اور تین سے زائدملزمان اینٹوں اور پتھروں سے شدید زخمی کرکےاسے کورنگی ندی میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نےملزمان کوگرفتار کرنے کی بجائے موٹر سائیکل حادثہ قرار دے کر کیس کو بند کرنے کی کوشش کی،متوفی شہزاد خان کے بھائی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکن جی بی اسمبلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حصول روزگار کے لئے مقیم میرے بھائی شہزاد خان کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم جائے حادثہ پر موجودچشم دید گواہوں نے ہمیںبتا یا ہے کہ شہزاد خان کو تین سے زائد قاتلوں نے اینٹوں اور پتھروں سے شدید زخمی کرکے ندی میں پھینک دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔