اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ، میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فوج بھیجنے کا معاملہ پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، امریکی وزی خار جہ کے بیان نے شکوک پیدا کر دیئے ، انھوں حقائق سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا ، وفاقی حکومت کو فوری طور پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئی ایس ایف میں فوج بھیجنے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہیے، اس فیصلے سے پہلے بعض اقدامات کیے جانے چاہئیں۔افسوسناک امر ہے کہ وفاقی حکومت اہم حقائق اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن کو پارلیمنٹ اور عوام سے چھپاتی ہے۔