اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) پاکستانی ٹیم کو مبارکباددینے میں مریم نواز کو سبقت،سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے بعد میں پرجوش ہدیہ تبریک ارسال کیا ، وزیراعظم شہباز اور صدر زرداری نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کیخلاف انڈر۔19 ایشیا کرکٹ چیمپئن شپ میں بے مثال کامیابی پر پاکستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے میں پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے سبقت حاصل کی وہ تہنیت پیش کرنے والی اولین قومی رہنما تھیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے بعد ازاں پرجوش ہدیہ تبریک ارسال کیا۔ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور بلوچستان کے ان کے ہم منصب سردار سرفراز بگٹی نے اسے تاریخی کامیابی قرار دیا۔