اسلام آباد (آن لائن)جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں اعلی عدلیہ میں ججوں کے تقرر اور ایڈیشنل ججز کی منتقلی کے لیے نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس بلائے جانے کا امکان ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کی ایک سال کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ہائیکورٹ کے 9ججز کی کارکردگی کی رپورٹس جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئیں۔