پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف نے آواز بلند کرنے اور احتجاج کی پالیسی بدل دی۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی ان اہلیہ اور دیگر رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، 23دسمبر کو پیرس فرانس پاکستانی سفارت خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا اس کمیٹی کے ذریعے اسیر راہنماؤں کی قید و بند ، ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے عالمی عدالت سے رجوع کرنے اوریورپ بھر پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج آرگنائز کرنے کےلیے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ نے باقائدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس سلسلہ حوالہ نمبر: DS-EU/OIC/2025/ 002 نوٹیفکیشن جاری کیا اس کا آغازپیرس 23 دسمبر سے پیرس سفارت خانہ کے قریب مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہی جس کے مطابق او آئی سی یورپین کوآرڈینیشن کمیٹی کی روشنیمیں، درج ذیل اراکین کو او آئی سی یورپ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کی ہیومن رائٹس مانیٹرنگ کمیٹی میں نامزد کیا جاتا ہے۔