سماجی مشکلات کے شکار افراد کوتحفظ تحفظ فراہم کیاجائے،آئی جی

April 19, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےسنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز و میثاق سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا ہے کہ سماجی مشکلات کے شکار زیادہ سے زیادہ افراد کو مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ کرکٹ میچ کے دوران ہوٹل، روٹس اور سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں 81 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے ۔