208 لٹر سوڈا واٹر، 100 لٹر ملاوٹی جوس، گلے سڑے پھل،کھلے اجزاء تلف

April 20, 2024

ملتان،لودھراں،وہاڑی (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں، جوس پلانٹ، سوڈا واٹر فیکٹری اور آئس کریم شاپ کی انسپکشن کی،اس دوران 208 لٹر سوڈا واٹر، 100 لٹر ملاوٹی جوس، 50 کلو گلے سڑے پھل، 3 کلو کھلے اجزاء تلف ،علاوہ ازیں 123 لٹر مینگو ڈرنکس ضبط اور ملاوٹی جوس کی تیاری پر جمال ٹاؤن میلسی میں جوس فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح آئس کریم کی تیاری میں بدبودار پھلوں کے استعمال پر 190 ڈی میں آئسکریم شاپ کو 40 ہزار روپے، مشروبات کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے پر سوڈا واٹر فیکٹری کو 15 ہزار،لودھراں میں اڈہ شاہنال اور دنیاپور میں 2 سوڈا واٹر فیکٹریوں کو مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کرنے پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری مشروبات تلف کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی مشروبات اور آئس کریم کی چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔ شہریوں کو معیاری خوراک فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔