محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کئیراورسنٹرفارہیلتھکئیر کا نظام صحت کی بہتری پراتفاق

April 20, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز یوایس اے کے وفد نے ملاقات کی ۔صوبائی وزیر اور وفد کے درمیان نظام صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات، شعبہ نرسنگ کی بہتری اور صحت کارڈ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز USA کا نظام صحت کی بہتری کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق ہوا۔