قیدیوں کے تیار کردہ قالین مارکیٹ میں فروخت ہونگے،ہوم سیکرٹری

April 20, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ قیدیوں کے بنائے گئے معیاری اور بہترین قالین مارکیٹ میں فروخت ہوں گے، جس سے قیدیوں کو مالی فائدہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان میں قیدیوں کے بنائے گئے کارپٹ ڈسپلے سنٹرکے افتتاح پر کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جیل عاصم رضا ،آ ئی جی جیل اور دیگربھی موجود تھے ۔