کرپشن کا ناسور ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے ‘ ڈائریکٹر نیب

April 20, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان اظہار احمد اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیتا ہے۔ کرپشن محض مالی بے ضابطگی کا نام نہیں ہے بلکہ قومی وسائل کا غلط اور بے جا استعمال، اختیارات سے تجاوز، میرٹ کی خلاف ورزی، اصولوں اور قواعد وضوابط سے انحراف بھی کرپشن کی اقسام ہیں۔ کاروباری طبقہ کرپشن کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نےچیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر ولی محمد نورزئی کی زیر سرپرستی وفدجس میں پاک ایران چیمبر کے صدر حمد اللہ ترین، خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر چیئرمین یونس ،سابق صدر فرزانہ کریم بلوچ، سابق صدور ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران عطاء اللہ مینگل،ڈاکٹر فرحت حسین بھی موجود تھے سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈی جی نیب بلوچستان نے کہا کہ چیئرمین نیب کی خصوصی ہدایت پر بزنس سہولت ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ تاجروں کی سہولت کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے کیونکہ کاروبار کا معیشت میں اہم کردار ہے مگر کاروباری روابط میں عدم فقدان کی وجہ سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔