بارش سے گاہی خان چوک اور ملحقہ علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی، سنی علماء کونسل

April 20, 2024

کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک ، رکن اسمبلی آغا عمر احمد زئی سے مطالبہ کیا ہے کہ گاہی خان چوک سے شریف آباد اور ملحقہ علاقوں میں انتظامی آفیسران کی جانب سے بنائے جانے والے کچے نالوں کو پختہ کیا جائے کیونکہ ان نالوں کی وجہ سے تمام علاقے 3 بار سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ہنگامی بنیادوں پر اس کو پکا کرکے لوگوں کو اس اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے یہ بات انہوں نے علاقے کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے صوبہ بھر میں جو تباہی مچائی ہے وہ سب کے سامنے ہیں اس کے علاوہ کوئٹہ کے گردونواح جس طرح سیلاب کے علاقے گاہی خان چوک سے شریف آباد اور ملحقہ علاقوں میں انتظامی آفیسران نے پانی کی نکاسی کے لئے جو کچی نالیاں اور نالے بنائے ہیں۔