طلبہ کو آئی ٹی شعبہ میں مواقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا، شزہ فاطمہ

April 20, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےکہا ہےکہ طلبہ کو آئی ٹی کے شعبہ میں مواقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا، ڈیجیٹل ریوولوشن ہر شخص کی زندگی میں کسی نہ کسی طریقے سے اثر ڈال رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نےگلوبل ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کے لئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹیوں تک رسائی دینے کے لئے تیار ہیں، مختلف سیکٹرز میں ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ،نیشنل فائبریزیشن پالیسی پر کام جاری ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پراسس میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15کروڑ نوجوان آبادی ہے انہیں ہم نے مواقع فراہم کرنے ہیں ، اس کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے انڈسٹری اکیڈیمیا برج کا پروگرام شروع کیاہے۔