کم وزن روٹی وسرکاری نرخنامہ نظر انداز کرنے پر 25 نانبائی گرفتار

April 23, 2024

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے حیات آباد اور پشاور سٹی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کم وزن روٹی کی فروخت پر25 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی اور راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘کمال احمد فوڈ انسپکٹر فخر عالم اور سپر وائزر طیب انور نے حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں انصاف مارکیٹ‘ سپر مارکیٹ‘ شمع مارکیٹ‘ محمدزئی مارکیٹ‘ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور پشاور سٹی میں نانبائی کی دکانوں میں آٹے کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے روٹی کا وزن چیک کیا۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے اور مقررہ نرخ سے تجاوز کرنے پر 23 نانبائیوں اور 2 دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا اسی طرح حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 121 گرام روٹی تیس روپے پر بیچا جا رہا تھا جس پر کینٹین کے منیجر کو دھرلیا گیا