غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے بچوں میں مفت نوٹ بُکس تقسیم

April 23, 2024

پشاور( وقائع نگار ) غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے گورنمنٹ مبین شاہ شہید ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور کینٹ میں تقریباً دس سرکاری تعلیمی اداروں کے سو سے زائد بچوں کو تعلیمی سیشن میں استعمال کے لئے مفت نوٹ بُکس مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے محکمہ ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد اقبال خان نے غیر سرکاری تنظیم کے بانی چیئرمین سید مشتاق حسین بخاری کے تعلیمی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنے جملہ وسائل پوری طرح استعمال کر رہی ہے۔