پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

April 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ پر فیصلہ کر کے عدالت کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، نجیب ہارون اور دیگر کی درخواستیں پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ انکوائری مکمل کرکے ہیڈ آفس بھیج دی ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ بات ہم 3 ماہ سے سن رہے ہیں۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ پر فیصلہ کرکے عدالت کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 4 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔