مشال یوسفزئی کی الزام تراشی پر رپورٹر نادیہ صبوحی سے معذرت

April 23, 2024

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشال یوسفزئی اور جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی کے مابین معاملہ کو پختون روایات کے مطابق خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے، مشعال یوسفزئی اور نادیہ صبوحی نے گلے مل کر تلخیاں بھلا دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ مشال یوسف زئی نے الزام تراشی پر معذرت کی ،اس موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف ،پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ،سابق صدر ایم ریاض ،بیور چیف جیو نیوز شکیل فرمان علی اور ناصر حسین بھی موجود تھے۔