• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBRنے رواں مالی سال کا ہدف پورا کرنے کیلئے ٹاسک فورسز قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے رواں مالی سال کا ہدف پورا کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ذمہ دار ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں انکم ٹیکس ، کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کی وصولی کا خصوصی ٹاسک دیا جائے گا جبکہ ٹیکسز کی وصولی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فیلڈ فارمشنز کے افسران وملازمین کو ریوارڈ اور نقد انعام بھی دئے جائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید