• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عبدالمجید کاکڑ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حاجی نورالحق کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و قبائلی شخصیت حاجی نورالحق کاکڑ اللہ والا نے بی این پی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالمجید کاکڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ پولیس کا یہ اقدام سیاسی انتقام ریاستی و جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ ملک مجید کاکڑ کی گرفتاری اس امر کی واضح عکاسی کرتی ہےکہ موجودہ حالات میں اختلاف رائے کو دانستہ طور پر جرم بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک عبدالمجید کاکڑ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید